کورونا تقریب میں جرمنی کی حکمراں ماسک نہ لگانے پر حواس باختہ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 فروری 2021
انگیلا میرکل ماسک پہننے کی یاد دہانی پر اپنی نشست سے اچھل پڑیں، فوٹو: فائل

انگیلا میرکل ماسک پہننے کی یاد دہانی پر اپنی نشست سے اچھل پڑیں، فوٹو: فائل

برلن: جرمنی کی چانسلر ایک تقریب میں خطاب کے بعد واپس اپنی نشست پر آکر بیٹھیں تو انہیں شرکاء نے یاد دلایا کہ وہ ماسک پہننا بھول گئی ہیں جس پر انگیلا میرکل حواس باختہ ہو کر ماسک لینے واپس ڈائس کی جانب دوڑ پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں جرمنی کی حکمراں انگیلا میرکل کو ماسک پہننے کے لیے ڈائس کی جانب تقریباً دوڑتے دوڑتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ دلچسپ قصہ یوں ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایک تقریب میں جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے دھواں دھار خطاب کیا اور اپنی نشست پر آکر بیٹھ گئیں تاہم انہیں یاد دلایا گیا کہ وہ ماسک پہننا بھول گئی ہیں۔

انگیلا میرکل شرکاء کے توکہ دلانے پر اپنی نشست سے اچھل پٖڑیں اور تیزی سے دوڑتے ہوئے ڈائس تک پہنچیں اور ماسک پہن لیا، وہ تقریب کے اختتام تک ہال میں موجود رہیں تاہم کسی نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جسے صرف ٹوئٹر پر ہی 30 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی انگیلا میرکل کے مداحوں نے ٹوئٹر پر #ہم سب میرکل ہیں کا ٹرینڈ چلایا جو کافی مقبول ہوا۔ جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی بھول کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔