فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ رنبیر کپور نظر آئیں گے

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 فروری 2021
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم’’ پی کے‘‘ دسمبر 2014 میں ریلیز کی گئی تھی

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم’’ پی کے‘‘ دسمبر 2014 میں ریلیز کی گئی تھی

 ممبئی:  بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور انوشکا شرما کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کا سیکیول بنایا جائے گا جس میں رنبیر کپور نظر آئیں گے تاہم پہلے فلم کا اسکرپٹ لکھا جائے گا۔

پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کے آخر میں رنبیر کپور کا کردار دکھایا گیا تھا، ابھی کہانی باقی ہے تاہم اسکرپٹ ابھی تک نہیں لکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سینما کی بہتری ہے نہ کہ پیسہ کمانا کیوں کہ اگر پیسہ بنانا مقصد ہوتا تو ابھی تک فلم منا بھائی کے 6،7 سیکیول بن چکے ہوتے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ’’پی کے‘‘ 700 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم’’ پی کے‘‘ دسمبر 2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر کے شائقین کے نہ صرف دل جیت لیے تھے بلکہ دنیا بھر سے 700 کروڑ بٹورنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بھی بن گئی  تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔