سندھ دھرتی ماں ہے تقسیم کی باتیں کرنے والے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے خورشید شاہ
ڈکٹیٹر کے آئین ان کے ساتھ آتے ہیں اوران کے ساتھ ہی چلے جاتے ہیں، سید خورشید شاہ
ISLAMABAD:
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی دھرتی ہماری ماں ہے اور اس کی تقسیم کی باتیں کرنے والے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔
سکھر سے جاری اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ18 ویں ترمیم سے ہم کمزور نہیں ہوئے، آئین کو مضبوطی سے تھام لیں تو بھیگ مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ڈکٹیٹر کے آئین ان کے ساتھ آتے ہیں اوران کے ساتھ ہی چلے جاتے ہیں, جمہوریت اور آمریت کا فرق واضح ہے کہ آمر عدالتوں کا سامنا نہ کر سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ 73 کا آئین عوام نے دیا اور یہ قائم رہے گا، پاکستان ہماری پہچان ہے اور دعا ہے کہ یہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، سیاستدان آئے دن نئےبیان دے کر عوام کو پریشان کر تے ہیں انھیں سوچنا چاہیے، تقسیم کی باتیں کرنے والے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری کے بولنے کے دن ہیں، وہ ابھی سیکھیں گے۔