ریسٹورنٹ میں کورونا ویکسین سینٹر قائم کولڈ ڈرنک مفت ملے گی
ریسٹورینٹ میں فائزر کی کورونا ویکسین کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں
اسرائیلی ریسٹورینٹ نے کورونا ویکسین لگوانے کی ہمت افزائی کے لیے نہ صرف ٹیکے لگانے کی سہولت پیش کی بلکہ مفت کولڈ ڈرنک بھی پلائی جارہی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں ایک ریسٹورینٹ نے انوکھی پیشکش کی ہے، ریسٹورینٹ کے ایک حصے کو کورونا سینٹر میں تبدیل کردیا گیا جہاں ویکسین لگوانے والوں کو بار کی جانب مفت کولڈ ڈرنک فراہم کی جارہی ہے۔
اسرائیل میں کورونا وبا کے باعث عوامی مقامات اور ریسٹورینٹس بند ہیں تاہم ایسے موقع پر تل ابیب کے ایک بار ''جینیہ گیسٹرپب'' نے میونسپل ادارے کے اشتراک سے اپنے ریسٹورینٹ کو طبی مرکز میں تبدیل کردیا۔
''جینیہ گیسٹرپب'' کے مالک کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں اپنا حصہ بھی ڈالنا چاہتے ہیں جس کے لیے یہ سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور ٹیکے لگانے والوں کو مفت میں کولڈ ڈرنگ بھی پلائی جارہی ہٰیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی 9 لاکھ آبادی میں سے 43 فیصد سے زیادہ کو فائزر اور بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگا دی گئی ہے۔