پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن میں حمایت کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی لاہور اور کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں


Staff Reporter February 21, 2021
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی لاہور اور کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں (فوٹو : فائل)

پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن میں حمایت کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی جس کے لیے پی پی کے وفود نے لاہور اور کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے دو رکنی وفد نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی نے ہفتے کو ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے امید وار کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔

ملاقات میں کراچی سمیت اندرون سندھ کے عوام کے مسائل بالخصوص شہر قائد کی ابتر صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سمیت باہمی دلچسپی امور اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

PPP and Jamate islami

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے صوبائی وزراء سے کہا کہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے ٹھوس اقدامات اور فیصلے کیے جائیں کہ عوام کو فوری طور پر ریلیف مل سکے۔ پیپلز پارٹی کی درخواست کے جواب میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے وفد کو بتایا کہ مرکز سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

دریں اثنا پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے حمایت حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ انتخابات؛ تحریک انصاف قیادت کی ایم کیوایم سے تعاون کی درخواست

جماعت اسلامی کے رہنماؤں میں مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن اور دیگر شامل تھے جنہوں نے جواباً سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن کی حمایت حاصل کرنے کے لیے درخواست کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |