پاکستان اور ترکی کی فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر

دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلیئرنس کی مشقیں کیں، آئی ایس پی آر


Numainda Express February 21, 2021
دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلیئرنس کی مشقیں کیں، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں میجر جنرل ایمری ٹانک کی سربراہی میں ترکی سے ایک اعلی سطحی فوجی وفد بھی شریک ہوا۔ مشقوں میں ترکی کی خصوصی فورسز اور پاکستان کی ایس ایس جی نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے، کارڈن اور سرچ آپریشن بھی شامل تھے، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلیئرنس کی مشقیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں