ڈی جی خان کے بازار میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ملزم بھی مارا گیا
چادر میں ملبوس شخص نے اچانک فائرنگ کردی، لوگوں کا اینٹوں، ڈنڈوں سے جوابی حملہ
ڈیرہ غازی خان کے تھانہ شاہ صدر دین کے علاقہ ''پل شیخانی'' کے نزدیک مقامی بازار میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے، عوام کی جوابی کارروائی میں مسلح شخص بھی مارا گیا۔
گزشتہ روز ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بازار کے چوراہے پر مسلح شخص جس نے خود کو چادر میں لپیٹ رکھا تھا نے اچانک کلاشنکوف نکالی اور چاروں اطراف فائرنگ شروع کر دی جس کی لپیٹ میں آ کر 7 افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوئے، لوگوں نے بھی فائرنگ کرنے والے پر اینٹوں اور سوٹوں سے حملہ کردیا جس سے وہ مارا گیا۔
حملہ آور کون تھا اور کہاں سے آیا اس کے بارے میں پولیس کئی گھنٹے مخمسے کا شکار رہی ، مقامی کالر کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر سے زخمیوں کو شاہ صدر دین اور ڈیرہ غازی خان ہسپتال منتقل کیا، مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور کاتعلق لادی گینگ سے بھی بتایا جاتارہا۔
بعض ذرائع کے مطابق قتل کا بازار گرم کرنے والے کا نام فرید ولد حسن لاشاری سکنہ پتی سلطان لاشاری ہے،فائرنگ سے مارے جانے والے غلام حیدر اور منظور حسین لاشاری سے لین دین کی وجہ سے دشمنی بتائی جاتی ہے کیونکہ چند روز قبل حملہ آور غلام فرید کے بھائی کو مقتولین نے پیسے نہ دینے پر تشدد کیا تھا۔
مشتعل حملہ آور اپنے مخالفین غلام حیدر اور منظور حسین پرفائرنگ کرنے کے بعد اپنے دوسرے مخالفین کو بھی ڈھونڈتا رہا اور اس دوران مسلسل اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا، پولیس نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی پی او عمر سعید ملک اعلیٰ سطح تفتیشی ٹیم کے ہمراہ آخری اطلاعات تک موقع پر موجود تھے جبکہ علاقہ کے مشتعل عوام نے انڈس ہائی وے کو شاہ صدر دین کے مقام پر احتجاجاً بلاک کر دیا اور رات گئے تک سانحے پر سخت احتجاج کرتے رہے۔