ایک اور گرجتی توپ خاموش

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 21 فروری 2021
عامر سہیل کے بورڈ سے معاملات طے،کمنٹری پینل میں واپسی۔ فوٹو: فائل

عامر سہیل کے بورڈ سے معاملات طے،کمنٹری پینل میں واپسی۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایک اور گرجتی توپ خاموش ہو گئی جب کہ عامر سہیل کے پی سی بی سے معاملات طے ہو گئے۔

پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل کی واپسی ہو گئی اور گذشتہ روز افتتاحی میچ پر تبصرے بھی کرتے رہے، یاد رہے کہ عامر سہیل کا شمار بورڈ کے بڑے ناقدین میں ہوتا تھا، انھیں کمنٹری کے زیادہ مواقع نہ ملنے کا ذمہ داراعلیٰ حکام کو ہی قرار دیا جاتا رہا۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان کے ایک دوست نے ان کے معاملات حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا، واضح رہے کہ چند روز قبل اعلان کردہ کمنٹری  پینل  میں عامر سہیل کا نام شامل نہ تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔