- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ممبئی کے برج کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دوسرے بچے کو جنم دیا۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے فی الحال اپنے دوسرے بچے کی تصویر یا نام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان دوسری بار والدین کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ان کا ایک بڑابیٹا تیمور علی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔ تیمور علی خان 2016میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔ تیمور سوشل میڈیا پر تو مقبول ہے ہی تاہم بھارتی میڈیا کابھی پسندیدہ بچہ ہے۔
تیمور علی خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دوسال قبل 2018 میں انٹرنیٹ سرچنگ یاہو ہارٹ تھروب شخصیات کی فہرست میں وہ اپنے والدین سے آگے تھا اور پانچویں نمبر پر مقبول ترین شخصیات میں شامل تھا۔
تیمور کی حد درجہ مقبولیت کے بعد پورے بھارت کو سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بچے کا بے صبری سے انتظار تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔