راولپنڈی میں تاجر کے گھر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی

واردات کے دوران ایک ملزم ہینڈ فری کے ذریعے فون پر کسی سے باتیں بھی کررہا تھا، تاجر کا بیان


ویب ڈیسک February 21, 2021
پولیس نے ڈکیٹی کا وادات کامقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو:فائل

ہارلے اسٹریٹ میں ڈاکو تاجر اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے کی نقدی اور ریورات لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں ڈکیتی کی سنگین واردات سامنے آئی جہاں ڈاکو تاجر اور اس کے اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کمرے میں بند کرکے ایک کروڑ روپے مالیت کی نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ لے گئے۔

پولیس کے مطابق الیکٹرانک کے تاجر محمد عمر نے بتایا ہے کہ وہ تھانہ آرے بازار کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں اہل خان کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ چار مسلح ملزمان جو اردو اور پشتو زبان میں گفتگوکررہے تھے اسلحے کی نوک پر یرغمال بناکر سب گھر والوں کو کمرے میں بند کردیا، گھر کی تلاشی لے کر 50 لاکھ روپے کی نقدی اور 50 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات لوٹ لے گئے۔

تاجر کے مطابق واردات کے دوران ایک ملزم ہینڈ فری کے ذریعے فون پر کسی سے باتیں بھی کررہا تھا، پولیس نے ڈکیٹی کا وادات کامقدمہ درج کرلیا ہے تاہم واردات کے دوران ایک ملزم کی موبائل فون پر گفتگو کیے جانے کے باوجود جیو فینسنگ کرکے ملزمان کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |