مہنگائی ہے عوام کو تھوڑی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اسد قیصر

ویب ڈیسک  اتوار 21 فروری 2021
مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، یہ حال 70 سال سے حکومت میں رہنے والوں کی وجہ سے ہیں، اسد قیصر۔ فوٹو:فائل

مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، یہ حال 70 سال سے حکومت میں رہنے والوں کی وجہ سے ہیں، اسد قیصر۔ فوٹو:فائل

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزان ہیں جس کے لئے عوام کو تھوڑی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صوابی گاڑ میں گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، لیکن یہ حال 70 سال سے حکومت میں رہنے والوں کی وجہ سے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پی آئی اے اور اسٹیل مل سمیت تمام ادرے خسارے میں تھے، تنخواہ دینے کے پیسے حکومت کے پاس نہیں تھے، پھر چین، دبئی اور دیگر دوست ملکوں کی امداد سے ملک کی معشیت سنھبلی، ملک اب ترقی کی راہ پر گامزان ہے، جس کے لئے تھوڑی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، پیسے کمیشن اور اپنے آپ کو بیچنے والوں پر لعنت بیجتا ہوں۔

گیس منصوبے کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ کا سب سے بڑا مطالبہ گیس کا تھا جو آج پورا ہوا، غازی بروتھا کی وجہ سے ہمارے علاقے کے لوگوں کو بہت نقصان ہوا، لوگوں کے روزگار تھے جو ختم ہوگئے، اس کے لئے کسی حکومت نے آواز نہیں آٹھائی، اب اس کے لئے کنسلٹنٹ ہائر کیا گیا ہے اور سروے ہو رہا ہیں، انشااللہ پانی کی روانی کو بحال کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔