کراچی میں مزید سردی کے امکانات ختم

رواں ماہ فروری کے دوران شہر میں بارش کا بھی کوئی امکان موجود نہیں ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک February 21, 2021
اگلے چندروز کے دوران رات کو موسم قدرے خنک اور معمولی سرد ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

شہر میں مذید سرد ہواوں کے مغربی سسٹم اثرانداز ہونے کےامکانات ختم ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق کراچی میں سرد اور خشک موسم کا سبب بنے والے نئی لہر(کولڈ ویوو)متوقع نہیں ہے، جب کہ شہر میں مذید سرد ہواوں کے مغربی سسٹم اثرانداز ہونے کےامکانات ختم ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں چند ڈگری کمی متوقع ہے، مذکورہ صورتحال میں سردی کے خاتمے اور گرمی کی شروع ہونے کا نہیں کہہ سکتے۔

خالد ملک نے بتایا کہ اگلے چندروز کے دوران مطلع صاف اور تیز دھوپ کی وجہ سے حدت اور رات میں موسم قدرے خنک اور معمولی سرد ہوسکتا ہے، سمندری ہواوں کے ساتھ کچھ وقت کے لیے بلوچستان کی ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے، تاہم رواں ماہ فروری کے دوران شہر میں بارش کا بھی کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں