پی سی بی نے 66 ورلڈ ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کو ایوارڈ سے نواز دیا

پی سی بی کی جانب سے مارشل آرٹ کے ماہر کی ملک کے لیے خدمات پر ایوارڈ دیا گیا


Sports Reporter February 21, 2021
پی سی بی کی جانب سے مارشل آرٹ کے ماہر کی ملک کے لیے خدمات پر ایوارڈ دیا گیا (فوٹو : فائل)

پی سی بی نے 66 ورلڈ ریکارڈ بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم کو ایوارڈ سے نواز دیا۔

پی سی بی نے عالمی ریکارڈ ہولڈر نوجوان کی پذیرائی کرتے ہوئے مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نسیم کو پی ایس ایل 6 کے دوران ہیرو ایوارڈ سے نوازا ہے۔

یہ ایوارڈ نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے میچ کے بعد تقریب میں دیا گیا۔ راشد نسیم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 66 ریکارڈز قائم کر چکے ہیں جب کہ راشد نسیم کی اکیڈمی کے عالمی ریکارڈز کی تعداد 81 ہو چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔