فلم کی ترقی اورعروج کے لیے دعا گو ہوں فضیلہ قیصر

میرے خیال میں شاید ہماری فلم انڈسٹری نے خود کو بدلتے وقت کے ساتھ نہیں بدلا اور پیچھے رہ گئی، فضیلہ قیصر


این این آئی January 06, 2014
میرے خیال میں شاید ہماری فلم انڈسٹری نے خود کو بدلتے وقت کے ساتھ نہیں بدلا اور پیچھے رہ گئی، فضیلہ قیصر. فوٹو: فائل

اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ فلم اندسٹری بھی ہماری ہے اور دعا ہے کہ اسے دوبارہ ترقی اور عروج ملے۔

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے لیکن صرف یہ کہوں گی کہ اگر ہم نے کامیابی کی منازل طے کرنی ہیں تو اپنی ثقافت کو فراموش نہ کیا جائے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں شاید ہماری فلم انڈسٹری نے خود کو بدلتے وقت کے ساتھ نہیں بدلا اور پیچھے رہ گئی لیکن اب بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہم دوبارہ ترقی اور عروج حاصل کر سکتے ہیں ۔ فضیلہ قیصر نے مزید کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں