پسرور: زمین کے تنازع پر باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل

نمائندہ ایکسپریس  پير 22 فروری 2021
چچا بھتیجے میں مقدمہ بازی چل رہی تھی، بھتیجے نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی
  فوٹو: فائل

چچا بھتیجے میں مقدمہ بازی چل رہی تھی، بھتیجے نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی فوٹو: فائل

سیالکوٹ:  تھانہ صدرپسرور کی حدود میں زمین کے تنازع پرباپ بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

گائوں کلاس والا میں بھتیجے اورچچا ذوالفقار کے درمیان زمین کا تنازع پر مقدمہ بازی چل رہی تھی، گزشتہ روز بھتیجے نے اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس سے 50سالہ ذوالفقار ولد بشیر اس کا 30 سالہ بیٹا حسن ، کزن 30 سالہ ماجد موقع پر جبکہ 55 سالہ عبدالرحمن اسپتال میں چل بسا ، کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کے نام سامنے نہ آسکے۔

ملزمان فرار ہوگئے ،ریسکیو1122کے عملہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے بارے نہیں بتایا گیا ۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔