فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمے دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیںعرفان کھوسٹ
بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے بھی ہماری انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے،عرفان کھوسٹ
اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمے دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں اور اس کی بحالی کے لیے بھی ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا۔
بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے بھی ہماری انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران عرفان کھوسٹ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی مضبوطی کے لیے بہتر معیار بھی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اب بھی خود کو ٹھیک کر لیں اور تمام تر توجہ فلم انڈسٹری پر دی جائے تو اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہم انڈسٹری کے حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔