پرویز خٹک کا ‏پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ پر دھاندلی کا الزام

6 ہزار ووٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں تمام ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جاؤں گا، پرویز خٹک


Waqaye Nigar February 22, 2021
پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں خلاف توقع تحریک انصاف کے امیدوار ناکام ہوئے تھے فوٹو: فائل

وزیر دفاع پرویز خٹک نے ‏پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نواز پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔

ایک جلسے سے خطاب کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ ہم ‏پی کے 63 نوشہرہ کا ضمنی انتخاب جیتے ہوئے ہیں، مخالفین نے دھاندلی سے یہ الیکشن جیتا ہے دو روز تک رات دن میں اسی کھوج میں لگا رہا کہ یہ کیسے الیکشن جیتے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے سارا ریکارڈ چیک کیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ 6 ہزار ووٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، ووٹوں کی چوری کی گئی ہے، تمام ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گا۔

واضح رہے کہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں خلاف توقع تحریک انصاف کے امیدوار ناکام جب کہ (ن) لیگ کے اختیار ولی کامیاب ہوئے تھے، (ن) لیگ کے امیدوار کا ساتھ دینے پر وزیراعلی پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں