مکان کے لیے بھتیجے کے ہاتھوں چچا، چچی اور 3 کزن قتل

احتشام خان  پير 22 فروری 2021
مقتول کرم شاہ چھولے بیچ کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا فوٹو: فائل

مقتول کرم شاہ چھولے بیچ کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا فوٹو: فائل

 پشاور: سربند میں بھتیجے نے 3 مرلے مکان کے تنازعے پر غریب چھولے فروش چچا ، چچی اور ان کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند اخون آباد کے رہائشی کرم شاہ ، اس کی بیوی ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کردیا گیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی صدر ڈویژن وقار خان کا کہنا ہے کہ کرم شاہ کا اپنے 3 مرلے کے مکان کی ملکیت پر خاندان سے تنازع چل رہا تھا۔ واقعے میں مقتول کرم شاہ کا سگا بھتیجا مخارف ملوث ہے، جو گزشتہ رات کرم شاہ کے گھر آیا۔ مکان کی ملکیت کے حوالے سے ہی ان میں تلخ کلامی ہوئی اور اس نے پانچوں کو قتل کردیا۔ واقعے کی ایف آئی درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔