سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کے نام کیلیے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک  پير 22 فروری 2021
ٹوئٹر پر بابر، غوری، داؤد ابراہیم، اورنگزیب، اور حیدر کے نام ٹرینڈ کررہے ہیں

ٹوئٹر پر بابر، غوری، داؤد ابراہیم، اورنگزیب، اور حیدر کے نام ٹرینڈ کررہے ہیں

ممبئی: مداحوں کی جانب سے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے نوزائیدہ بیٹے کے نام پر سوشل میڈیا پر دلچسپ مشورے دیے جارے ہیں۔

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اور بیبو کرینہ کپور کے ہاں دو روز قبل دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر جہاں مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہیں وہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تیمور علی خان کے چھوٹے بھائی کے نام کو لے کر دلچسپ مشورے دیے جارہے ہیں۔

https://twitter.com/are_sararara/status/1363361078260850691

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

کرینہ اور سیف کے ہاں 2016 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تیمور علی خان پٹودی رکھا تھا جس پر تمام بھارتی خاص طور پر انتہاپسند ہندووں آگ بگولہ ہوگئے تھے اور انہوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ تیمور ہندووں کا قاتل ہے لہذا یہ نام تبدیل کیا جائے تاہم کچھ لوگوں کی جانب سے حمایت بھی کی گئی تھی کہ بچے کا نام رکھنا ماں باپ کا حق ہوتا ہے بہرحال تمام تر دباو کے باوجود سیف اور کرینہ نے تیمور کا نام تبدیل نہیں کیا۔

بالی ووڈ جوڑے کی دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد اس کے نام کو لے کر سوشل میڈیا پر مسلمان جنگجوؤں کے نام ٹرینڈز کرتے نظر آرہے ہیں جس میں بابر، غوری، داؤد ابراہیم، اورنگزیب، اور حیدر سرفہرست ہیں۔

ٹوئٹر پر گبر سنگھ نامی اکاؤنٹ سے سوال پوچھا گیا ’’ سیف اور کرینہ اس بار اپنے بیٹے کا کیا نام رکھیں گے جس پر جوابات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا جس میں بھارتیوں نے تنزیہ جوابات دیے۔

https://twitter.com/aj3vedi/status/1363364616852545541

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔