پاکستان کی ترسیلات میں اضافہ بینکنگ سیکٹرکے لیے خوش آئند قرار

ترسیلات میں اضافے سے بینکوں کے پاس زرمبادلہ کی شکل میں سرمایہ بڑھے گا


Business Reporter February 22, 2021
عالمی بینک نے کرونا کی وباء کی وجہ سے عالمی سطح پر ترسیلا ت کم رہنے کی پیشن گوئی کی تھی۔

معاشی تحقیق کار اور کریڈیٹ ریٹنگ ادارے موڈیزانویسٹرزسروس نے پاکستان کی ترسیلات میں اضافہ بینکنگ سیکٹر کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

اپنی ایک رپورٹ میں موڈیز نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے اندازوں کے برخلاف پاکستان کی ترسیلات میں اضافہ ہوا۔ عالمی بینک نے کرونا کی وباء کی وجہ سے عالمی سطح پر ترسیلا ت کم رہنے کی پیشن گوئی کی تھی۔ کورونا کی وباء کی وجہ سے پاکستان کی ترسیلات بھی ایک سطح پر برقرار رہنے کا امکان تھاترسیلات سے بینکوں کو مستحکم اور کم لاگت کی فنڈنگ مہیا ہوگی۔

ترسیلات میں اضافے سے بینکوں کے پاس زرمبادلہ کی شکل میں سرمایہ بڑھے گا۔ بینکوں کی جانب سے کمپنیوں کے مقابلے میں صارف قرضوں میں نمایاں اضافہ ہو اہے۔کمپنیوں کے مقابلے میں صارفین میں قرضوں کے پھنسنے کا تناسب بھی کم ہے۔31دسمبر کو صارف قرضوں میں غیرفعالیت کا تناسب 4.9 فیصد جبکہ کمپنیوں میں 9.4 فیصد رہا۔ترسیلات بڑھنے سے رہن کی بنیاد پر قرضوں سمیت چھوٹے اوردرمیانے کاروبار اور زراعت کے شعبہ کو فائدہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں