ایم کیو ایم کے 2 رہنما رؤف صدیقی اور خضر زیدی سینیٹ کے لیے نااہل قرار

کورٹ رپورٹر  پير 22 فروری 2021
الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے دو رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا

الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے دو رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا دھچکا، الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف رؤف صدیقی اور سید خضر عسکر زیدی کی اپیلیں مسترد کردیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو ایم کیو ایم کے رہنماؤں رؤف صدیقی اور سید خضر عسکر زیدی کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے دو رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ٹریبونل نے ایم کیو ایم رہنماؤں و سینیٹ امیدواروں رؤف صدیقی اور سید خضر عسکر زیدی کو سینیٹ کے لیے نااہل قرار دیدیا۔

ریٹرننگ افسر نے دونوں رہنماؤں کے کاغذات مسترد کیے تھے اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ رؤف صدیقی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق نظر انداز کیے، لہذا کاغذات مسترد کیے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔