کھاد کی فروخت میں گزشتہ سال کے دوران 22 فیصد اضافہ

گزشتہ سال کے پہلے11ماہ میں فروخت 5.22 ملین ٹن رہی، پیداوار16 فیصد بڑھی


Business Reporter January 06, 2014
فرٹیلائزرزکوگیس فراہمی بہترہونے سے پیداوارمیںاضافہ ہوا،زرعی شعبے کیلیے سودمندقرار۔ فوٹو: فائل

کھاد کی فروخت میں گزشتہ سال کے دوران 22فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2013کے پہلے 11 ماہ کے دوران فرٹیلائزر کی مقامی فروخت 5.22 ملین ٹن رہی جو سال 2012کے اسی عرصے کے مقابلے میں فرٹیلائزر کی مقامی فروخت سے 22فیصد تک زائد رہی۔ فروخت میں اضافے کی وجہ مقامی سطح پر فرٹیلائزر کی پیداوار میں بہتری قرار دی جاری ہے۔ سال 2013کے دوران فرٹیلائزر کی پیداوار 16فیصد زائد رہی، مقامی فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی بہتر ہونے سے پیداوار میں بہتری کا عمل زرعی شعبے کے لیے بھی سود مند قرار دیا گیا ہے۔

 photo 7_zps84946472.jpg

مقامی کھاد ساز کمپنی اینگرو کو گیس کی فراہمی میں سال 2013کے دوران نمایاں بہتری کے سبب اینگرو کی پیداوار 56فیصد اضافے سے 1.39ملین ٹن رہی جبکہ فروخت 112فیصد اضافے سے 1.40 ملین ٹن رہی، فاطمہ فرٹیلائزر کی فروخت 35فیصد فیصد اضافے سے 3لاکھ 13 ہزار ٹن رہی۔ نومبر 2013کے دوران فرٹیلائزر کی مجموعی مقامی فروخت نومبر 2012کے مقابلے میں 69فیصد اضافے سے 5لاکھ 51ہزار ٹن رہی، اکتوبر 2013 کے مقابلے میں نومبر کی فروخت 15فیصد زائد رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں