سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

سونے کی فی اونس قیمت 1798 ڈالر کی سطح پر آگئی


Business Reporter February 22, 2021
سونے کی فی اونس قیمت 1798 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ . (فوٹو، فائل)

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1798 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار750، دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 94 ہزار950 روپے رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے سے 1400 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں