- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
حکومتی عدم تعاون کے سبب مقامی اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
کراچی: عالمی مارکیٹ میں اسکریپ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں اسٹیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں اسکریپ کی قیمت 350 ڈالر فی ٹن کے مقابلے میں اس وقت 455 ڈالر فی ٹن تک پہنچ چکی ہے۔ اسکریپ کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ 10 فیصد اضافے سے مقامی اسٹیل کی قیمت 150,000 روپے فی ٹن سے بڑھ سکتی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور کاروباری ٹیکس میں کمی لانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو اسٹیل کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے تعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے گئے اقدامات کی حوصلہ شکنی کرسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے حکومت کو اسٹیل کی انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہنگامی طورپر اقدامات کرنا ہوں گے، انڈسٹری ایک طرف تو بین الاقوامی سطح پر اسکریپ کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا مقابلہ کررہی تھی تو دوسری طرف حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کے سیکریٹری جنرل واجد بخاری نے کہا ہے کہ چین میں اسکریپ کی ڈیمانڈ میں سالانہ 12 ملین ٹن اضافے کی وجہ سے عالمی سطح پر اسکریپ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ نوزائیدہ پاکستانی اسٹیل انڈسٹری کے لیے تباہ کن ہونے کے ساتھ ساتھ کم اور درمیانی آمدنی والے لوگوں کے لیے سستی رہائش کے حکومتی منصوبے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کے زیادہ ممبران کے الیکٹرک کے بڑے صارفین میں سے ہیں، اس سلسلے میں ایسوسی ایشن نے 12 فروری کو ایس آر او نمبر 192 کے ذریعے جاری ہونے والے ٹیرف میں اضافے پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اس سے ملکی اسٹیل انڈسٹری میں بحران پیدا ہورہا ہے۔
انہوں ںے مزید بتایا کہ اس ایس آر او کے ذریعے متغیر چارجز کی مد میں ایک روپے 95 پیسے فی کلو واٹ اور فکسڈ چارجز کی مد میں 40 روپے فی کلو واٹ فی مہینہ اضافہ ہوا ہے، حکومت کو فکسڈ چارجز میں اضافہ کرنے کے بجائے اسے کم کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔