این اے 75 وزیراعظم نے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کرنے کی ہدایت کردی

ہم ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کی تقویت کے لیے کوشاں رہیں گے، عمران خان


ویب ڈیسک February 23, 2021
ہم ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کی تقویت کے لیے کوشاں رہیں گے، عمران خان (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان نے این اے 75 ڈسکہ میں تحریک انصاف کے امیدوار کو حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ شفاف الیکشن کے لیے جدوجہد کی، تحریک انصاف کے امیدوار سے گزارش کررہا ہوں کہ وہ این اے 75 ڈسکہ کے ان 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادے کہ جن حلقوں پر اپوزیشن واویلا کررہی ہے۔



عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن میں وہی شفافیت چاہتے ہیں جس کے حصول کے لیے ہم سینیٹ انتخابات میں کھلی رائے شماری کا تقاضا کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کی تقویت کے لیے کوشاں رہیں گے مگر بدقسمتی سے دیگر جماعتوں میں اس حوالے سے سنجیدگی کا فقدان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں، وزیراعظم

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2013ء کے انتخابات کے بعد جب ہم نے چار حلقے کھلوانا چاہے تو اس کے لیے ہمیں دو برس کی طویل اور صبر آزما جدوجہد سے گزرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔