گردشی قرضہ 2 کھرب 30 ارب روپے ہوگیا

ظفر بھٹہ  منگل 23 فروری 2021
کراچی میں نقصانات 36فیصدسے کم ہوکر 19فیصد رہ گیا، کے الیکٹرک حکام ۔ فوٹو: فائل

کراچی میں نقصانات 36فیصدسے کم ہوکر 19فیصد رہ گیا، کے الیکٹرک حکام ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سیکریٹری توانائی ڈویژن نے بتایا ہے گردشی قرضہ 2 کھرب 30 ارب روپے ہوچکا ہے۔

توانائی ڈویژن نے پارلیمانی پینل کو مطلع کیا کہ گزشتہ ماہ ملک گیر بلیک آؤٹ کی تفتیش کرنے والی کمیٹی نے گدو تھرمل پاور پلانٹ کے چند اہلکاروں کو ذمے دار قرار دیا۔

سیکریٹری علی رضا بھٹہ نے قومی اسمبل کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یہ خرابی چند اہلکاروں کی غفلت کے باعث ہوئی ،جنھوں نے مروجہ طریقہ اختیارنہیں کیا۔

واضح رہے 9جنوری کی رات بریک ڈاون کے باعث ملک اندھیرے میں ڈوب گیاتھا۔سینٹرل پاورجنریشن کمپنی نے مبینہ غفلت پر 7اہلکاروں کومعطل کردیا تھا۔

انکوائری کمیٹی نے تجویز دی کہ ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ ایک پلانٹ کی ناکامی سے پورا نظام ٹرپ نہ کرجائے۔ کے الیکٹرک حکام نے بتایا کراچی میں نقصانات 36فیصدسے کم ہوکر 19فیصد رہ گیا ۔75 فیصدشہرلوڈشیڈنگ سے پاک ہے جبکہ جلد95فیصد لوڈشیڈنگ سے پاک ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔