پاکستان میں مردوں کی ایک تہائی آبادی گنج پن کا شکار ہے ماہر طب

سگریٹ نوشی، ذہنی تنائو، غیر مناسب خوراک اور گیلے بالوں میں کنگھی کرنے سے بال گرنے لگتے ہیں


Staff Reporter January 06, 2014
سگریٹ نوشی، ذہنی تنائو، غیر مناسب خوراک اور گیلے بالوں میں کنگھی کرنے سے بال گرنے لگتے ہیں

سگریٹ نوشی، ذہنی تنائو، غیر مناسب خوراک اور گیلے بالوں میںکنگھی کرنا بالوںکی نشوونما کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، پاکستان میں مردوںکی ایک تہائی آبادی گنج پن کا شکار ہے۔

خصوصاً مرد حضرات کو گنج پن سے بچنے کیلیے خواتین کی طرح بڑے بال رکھنے سے گریز کرنا چاہیے،اس بات کا انکشاف ڈاکٹر فرید الدین شہاب نے مقامی اسپتال میں منعقدکیے گئے بالوں کی دیکھ بھال و نشوونما سے متعلق آگاہی پروگرام میں کیا،شعبہ طب میں کی جانے والی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر فرید الدین شہاب نے کہا کہ جدید تحقیق کے مطابق ادرک ، لہسن و پیاز کا عرق بالوں کیلیے انتہائی مفید ہے اور ان کا مسلسل استعمال نہ صرف بالوںکوگرنے سے بچاتا ہے بلکہ بالوں کو انتہائی گھنا، قدرتی طور پر چمکدار اور حسین بھی کرتا ہے، ان کے عرق کو سرکی جلد پر اچھی طرح لگا کر 8گھنٹے بعد سر دھو لینا چاہیے۔

 photo 5_zpsb734ae29.jpg

ڈاکٹر فرید الدین شہاب نے مزید کہا کہ ہری چائے(گرین ٹی )کے پتّوں کو ابال کر سر پر مساج کرنا بھی جدید تحقیق کی رو سے انتہائی سود مند ہے جبکہ عمومی طور پرو ٹامن اے،بی اور سی بالوں کیلیے انتہائی مفید ہیں، انھوں نے تلقین کی کہ مرد حضرات خواتین کی طرح بال بڑے رکھنے سے گریز کریں ورنہ ان میں گنج پن کا عمل وقت سے کہیں سے پہلے شروع ہوجائے گا، بالوں پر نت نئے تجربات سے گریز کرنا چاہیے اور صرف مستند معالج کے مشوروں پر عمل کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں