صفائی کی گاڑیوں کی مرمت کا منصوبہ تیار کیا جائے رؤف فاروقی

بلدیاتی کاموں کے لیے کرایے کی گاڑیاں لینے کاسلسلہ درست نہیں، رؤف فاروقی


Staff Reporter January 06, 2014
بلدیاتی کاموں کے لیے کرایے کی گاڑیاں لینے کاسلسلہ درست نہیں۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ وہ گاڑیاں اور مشینری جو صفائی ستھرائی،کچرا اٹھانے،تجاوزات کے خاتمے اوردیگر بلدیاتی خدمات پر مامور ہیں انھیں درست کرنے اورسڑکوں پر لانے کے لیے فوری طورپر پی سی ون تیارکیا جائے ۔

یہ بات انھوں نے میوہ شاہ میں واقع مشین پول ڈپو کا دورہ کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اوردیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ،انھوں نے کہا کہ جن گاڑیوں میں معمولی خرابی ہے انھیں فوری طورپر درست کیا جائے،باقی گاڑیوں کو ان کی مینو فیکچرنگ کمپنیوں کے ذریعے درست کرایاجائے ، مشین پول ڈپو میں تمام بلدیاتی خدمات پر مامورگاڑیوں کو میوہ شاہ میں واقع مشین پول ڈپو میں کھڑا کرنے کے بجائے کراچی کے اضلاع میں ان کے لیے الگ الگ جگہ مختص کی جائے، ضلع کی ضروریات کے مطابق ان گاڑیوںکو انہی اضلاع میں کھڑاکیا جائے، شہر میں ٹریفک کے مسائل کے باعث ان گاڑیوں کو یہاں سے روانہ کرنے اور پھر واپس لانے کے باعث خاصہ وقت اور ایندھن ضائع ہوتاہے ، انھو ں نے محکمہ میونسپل سروسز کو ہدایت کی کہ مشین پول ڈپو میںگاڑیوں کے چھوٹے چھوٹے نقائص دور کرنے کے لیے ورکشاپ بھی قائم کی جائے، کے ایم سی کی مرکزی ورکشاپ کو بھی فعال کیا جائے۔

 photo 4_zps0cc70783.jpg

بریفنگ دیتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم نے بتایا کہ ایک بلین روپے کی لاگت سے 2007 میں سڑکوں کی مشینی صفائی کے لیے سوئپنگ مشینیں اور ٹریکٹرز خریدے گئے تھے، فنڈ کی کمی کے باعث روزمرہ ہونے والی خرابیوں کو درست نہیں کیا جاسکا جس کے باعث بڑی شاہراہوں کی مشینی صفائی نہیں ہوپارہی ہے، ڈمپر ، لوڈر اورکچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے فلیٹ میں سے متعدد گاڑیوں کومعمولی مرمت کی ضرورت ہے جس کے بعد انھیں سڑکوں پر لایا جا سکے گا ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ جو گاڑیاں خراب ہیں ان کی فوری مرمت کے لیے پی سی ون تیارکیا جائے، کسی بھی آپریشن کے لیے کرایہ پر گاڑیاں لینے سے بہتر ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی گاڑیوں کا استعمال کرے انھوںنے مشین پول ڈپو کے ملازمین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے،انھوں نے کہاکہ ان کی پہلی ترجیح ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ہے جس کے لیے وہ بھرپور کوششیں کررہے ہیں اس مرتبہ ہمارے مسیحی اور ہندو برادری کے تہواروں کے موقع پر ان کو ایڈ وانس تنخواہ دی گئی تاکہ وہ اپنے تہواروں کو منا سکیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |