اداکار پنکچ ترپاٹھی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی آئے تو وہی کام کیا جو ہر اداکار یہاں آنے کے بعد شروعات میں کرتا ہے، پنکچ ترپاٹھی


ویب ڈیسک February 23, 2021
مشکل وقت میں اہلیہ نے میرا بہت ساتھ دیا ہے، پنکچ ترپاٹھی

بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکچ ترپاٹھی کا کہنا ہے ہے کہ مشکل وقت میں میری اہلیہ نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔

بالی ووڈ کی کامیاب ترین ویب سیریز 'مرزا پور' میں اکھنڈانند ترپاٹھی عرف کالین بھیا کا مشہور کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی نے پہلی بار اپنی بیوی سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

ایک انٹریو میں اپنی اہلیہ مِریدولا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فلم فقرے میں 'پنڈت' کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ نے میرے مشکل وقت میں بہت ساتھ دیا ہے اور اُن دنوں وہ ہی فیملی کو سپورٹ کررہی تھیں۔




بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ جب ہم پہلی بار ممبئی آئے تو وہی کام کیا جو ہر اداکار یہاں آنے کے بعد شروعات میں کرتا ہے، وہ ہے جدوجہد اور کوشش، جو میں کرتا رہا لیکن اس دوران میری اہلیہ مِریدولا جو ایک اسکول ٹیچر تھیں اور یہاں بھی انہیں ٹیچنگ کی نوکری مل گئی، ہم آغاز میں اس کی تنخواہ پر ہی گھر چلاتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |