نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی

بلیک آؤٹ گدوپاورپلانٹ اورسوئچ یارڈ کے‏درمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا۔


Staff Reporter February 23, 2021
بلیک آؤٹ گدوپاورپلانٹ اورسوئچ یارڈ کے‏درمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا۔

نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ‏بلیک آؤٹ گدوپاورپلانٹ اورسوئچ یارڈ کے‏درمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا۔

بریک ‏ڈاؤن سے بڑی ٹرانسمیشن لائنزٹرپ کرگئیں۔ شمال اورجنوب میں بجلی کا لوڈ ‏غیر‏متوازن ہوگیا۔ نیپرا نےگدوپاورپلانٹ انتظامیہ کی غفلت، عملے کی تکنیکی تربیت ‏کی کمی اوراین ٹی ڈی سی کے بوسیدہ نظام کوبریک ڈاؤن کا ذمہ دارٹھہرایا۔

‏9 جنوری کی رات 11 بج کرچالیس منٹ پرپورا ملک اندھیرے میں ڈوبنے کی وجوہات ‏سامنے آگئیں۔ نیپرا نے بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی جس ‏کے مطابق جنوب میں شمال کی نسبت بجلی کی پیداوارزیادہ تھی۔ غیرمتوازن ‏پیداوارسے مکمل بریک ڈاؤن کی صورتحال بنی۔ این ٹی ڈی سی مجموعی طورپر22 ‏گھنٹے میں بجلی بحال کرنے میں کامیاب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

رپورٹ کے مطابق بجلی بحالی پرفوری کام شروع ہوا تاہم کچھ پاورپلانٹس کوبحال کرنے ‏میں دیرلگی۔ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس گیس کی کمی کے باعث بند تھے۔ کے الیکٹرک ‏نے بھی ٹپال اورگل احمد پاورپلانٹس کوچلانے کی کوشش کی۔ زیادہ تر پاورپلانٹس27 ‏گھنٹےکے اندرٹرانسمیشن لائن سے کنیکٹ ہوگئے۔ پن بجلی کے پاور پلانٹس نے20 ‏گھنٹے میں پیداوارشروع کی۔ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس کی بجلی 17 گھنٹوں میں ‏بحال ہوئی۔ ‏

نیپرا نے پاورپلانٹس پرعملے کی تکنیکی تربیت پرتوجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ ‏میں کہا گیا کہ سسٹم کو بچانے کے لیے ضروری تکنیکی اقدامات کیے جائیں جن سے ‏مکمل بلیک آؤٹ سے بچا جا سکے۔ رپورٹ میں ٹرانسمیشن لائنزکی مرمت بہترکرنے، ‏ٹرپنگ کم سے کم ہونے کے عمل کویقینی بنانےاوربجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں ‏کوتکنیکی بنیادوں پردورکرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |