کپل شرما ورزش کرتے ہوئے زخمی ہوگئے

کپل شرما نے وہیل چئیر پر جاتے ہوئے تصویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز کو گالی بھی دی تھی


ویب ڈیسک February 23, 2021
کپل شرما نے گزشتہ روز وہیل چئیر پر جاتے ہوئے تصویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز کو گالی دی تھی. فوٹو : انٹرنیٹ

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے وہیل چئیر پر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ورزش کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز بھارتی کامیڈین کپل شرما کی ائیرپورٹ سے وہیل چئیر پر جانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد کپل کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی کہ آخر کپل کو ایسا کیا ہوگیا، صرف یہی نہیں بلکہ کپل کو وہیل چئیر پر دیکھ کر فوٹوگرافرز نے جب تصاویر لینے کی کوشش کی تو کامیڈین آپے سے باہر ہوگئے اور فوٹوگرافرز کو گالی دیدی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کپل شرما نے تصاویر کھینچنے پر فوٹو گرافرز کو گالی دے دی

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے وہیل چئیر پر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں بس ورزش کے دوران کمر انجرڈ ہوگئی ہے جو کہ چند دنوں میں ٹھیک ہوجائے گی تاہم آپ سب کا میری صحت کے بارے میں فکرمند ہونے کا شکریہ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔