راکھی ساونت نے پیسے لیکر ’’ بگ باس 14‘‘ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک  منگل 23 فروری 2021
والدہ کی کیمو تھراپی کے لئے مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی، راکھی ساونت۔ فوٹو:فائل

والدہ کی کیمو تھراپی کے لئے مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی، راکھی ساونت۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے مقبول ترین بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 14 پیسے لیکر چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

بھارت بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا متنازع ریئلٹی شو’ بگ باس 14‘ حال ہی میں اختتام پزیر ہوا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بگ باس کے گھر میں کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ متنازع فنکار بھی شامل تھے جس میں سے راکھی ساونت ایک تھیں۔

ڈرامہ کوئن کے نام سے پہچانے جانے والی راکھی ساونت نے شو کے دوران لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھنے کے لئے جھگڑوں کا سہارا لیا، اس لئے وہ اکثر کسی نہ کسی دوسری ٹیم کے کھلاڑی سے لڑتی نظر آتی رہیں تاہم شو کے اختتام سے قبل ہی وہ پیسے لیکر شو چھوڑ کر چلی گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کے شو بگ باس کی اہم رکن ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے 14 لاکھ روپے لیکر شو چھوڑنے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ بگ باس کے گھر میں جو بھی وقت گزارا اس پر مجھے فخر ہے اور مجھے اس بات کا بالکل بھی افسوس نہیں کہ میں شو کے آخر تک کیوں نہیں رکی۔ ممکن تھا کہ میں شو کی فاتح ہوتی یا رنر اپ ہوتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان راکھی ساونت پر برس پڑے، ’بگ باس‘ شو سے جانے کا کہہ دیا

راکھی ساونت نے  کہا کہ میں مزید کسی قسم کا چانس نہیں لینا چاہتی تھی کیوں کہ میری والدہ کی کیمو تھراپی ہونے والی ہے اور مجھے اس کے لئے پیسوں کی ضروت تھی اور اس دوران میرے اکاؤنٹ میں کچھ بھی پیسے نہیں تھے۔ اس لئے 14 لاکھ روپے لیکر شو چھوڑنا ہی مناسب سمجھا۔ والدہ سے بڑھ کر میرے نزدیک کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔