مصنوعی پاؤں لگ جانے کے بعد کوالا بھالو مسرور

پیدائشی طور پر ایک پیر سے محروم ٹرمف کوالا اب ہنسی خوشی دوڑتا اور درختوں پر چڑھتا ہے


ویب ڈیسک February 24, 2021
پیدائشی طور پر ایک پاؤں سے محروف پانچ سالہ کوالا کو مصنوعی پیر لگادیا گیا ہے۔ فوٹو: سی بی ایس نیوز

آسٹریلیا میں ایک پیر سے پیدائشی طور پر محروم ، کوالا ریچھ کو ایک مقامی دندان ساز نے مصنوعی پاؤں لگادیا ہے اور اس کے بعد اب وہ بہت مسرور ہے۔ اپنی کمی کو دور ہوتا دیکھ کر کوالا درختوں پر چڑھ رہا ہے اور اسے چلنے پھرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں۔

آسٹریلیا میں وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس کوالا کو ٹرمف کا نام دیا گیا ہے جس کا مصنوعی پیر ایک پڑوسی دندان ساز نے نصب کردیا ہے۔

جانوروں کے ایک نرس مارلے کرسچیان نے 2017 میں نیو ساؤتھ ویلز سے اس کوالا کو برآمد کیا تھا۔ اس کی ماں مرچکی تھی اور وہ اپنی ماں کے پہلو میں بے بس لیٹا تھا۔ اس کی ایک ٹانگ پر پنجہ نہیں تھا اور وہاں خشک ہڈی جیسا ابھار تھا۔



تاہم ایک ننھا جوتا پہننے کے بعد اس نے فوری طور پر جست بھری اور بھاگ دوڑ کرنے لگا۔ یہ دیکھ کر مارلے خوشی کے مارے رونے لگا۔ اس مصنوعی ٹانگ نے اس کی زندگی بدل دی ہے۔

ایک عرصے تک اس کوالا کو برسبین سے 136 کلومیٹر دور ایک مرکز میں رکھا گیا تھا۔ تمام ماہرین اس کے پیر کا نقص دور کرنے پر طویل غوروفکر کرتے رہے۔ جانوروں کی مصنوعی ٹانگ اور ہاتھ بنانے والی ایک امریکی کمپنی نے اس کے لیے ایک جوتا بنایا جو کامیاب نہ ہوسکا۔

اس کے بعد مرکز کے قریب موجود ایک ڈینٹسٹ جون ڈولمن نے اپنی خدمات پیش کرنے کو کہا۔ انہوں نے بھالو کے لیے گلابی رنگ کا ایک جوتا بنایا ہے جس کے اوپر ویلکرو لگی ہے اور نیچے ایک نرم ڈیزائن ہے جو اسے پھسلنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

تاہم ماہرین اس کے جوتے کے ڈیزائن کی تبدیلی پر مسلسل غور کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں