یاسر حسین نے اپنی شادی میں بن بلائے مہمان فنکاروں کے نام بتادیے

مہمان کی فہرست 170 افراد پر مشتمل تھی لیکن اس میں 200 سے زائد افراد آگئے تھے، یاسر حسین


ویب ڈیسک February 23, 2021
مہمان کی فہرست 170 افراد پر مشتمل تھی لیکن اس میں 200 سے زائد افراد آگئے تھے، یاسر حسین (فوٹو: فائل)

WUHAN: ڈراموں و فلموں کے اداکار یاسر حسین نے اپنی اور اقرا عزیز کی شادی میں بغیر دعوت شرکت کرنے والے مہمان فن کاروں کے نام بتا دیئے۔

یاسر حسین نے حال ہی میں نجی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں شو کے میزبان واسع چوہدری نے اُن سے دلچسپ سوالات کیے ان میں سے ایک سوال اُن کی شادی سے متعلق بھی تھا۔

واسع چوہدری نے یاسر حسین سے پوچھا کہ آپ کی اور اقرا کی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے تھے اور جس طرح تصاویر سامنے آرہی تھیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ آپ لوگوں نے مخصوص لوگوں کو ہی مدعو کیا ہوا تھا۔ یاسر نے جواب دیا کہ میں نے یہی سوچا تھا کہ شادی میں اُن ہی لوگوں کو دعوت دوں گا جن سے میری دوستی ہے اور اُن لوگوں کو جو کراچی میں رہتے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6KYY99jvTi/"]

یاسر حسین نے کہا کہ مہمانوں کی فہرست 170 افراد پر مشتمل تھی لیکن 200 سے زائد مہمان آگئے جس کی وجہ ہماری شادی کا دعوت نامہ تھا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جوکہ بغیر دعوت نامے کے زبردستی آئے تھے جن میں سے ایک نوشین شاہ تھیں اور ان کے سوا کچھ دیگر فنکار بھی آگئے تھے جو کہ اتنے مقبول نہیں ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B_uHrk-gkuM/"]

یاسر حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہماری شادی میں ہم سے زیادہ نوشین شاہ کی تصاویر بنی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے موضوع بدلتے ہوئے کہ نوشین بہترین فنکارہ ہیں اور اچھا کام کرتی ہیں، ذاتی طور پر میں اُن کے اسٹائل سے بہت متاثر ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔