کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے کی منظوری

محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30 لاکھ روپے امدادی پیکچ کی بھی منظوری دی گئی


ویب ڈیسک February 23, 2021
محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30 لاکھ روپے امدادی پیکچ کی بھی منظوری دی گئی ۔ فوٹو : فائل

SYDNEY: گلگت بلتستان حکومت نے کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے اور فیملی کے لئے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ اجلاس میں محمد علی سدپارہ کے نام سے منصوب "محمد علی سدپارہ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈونچر اسپورٹس ماونٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ کے قیام کی منظوری دے دی"۔

کابینہ نے محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو تعلیمی قابلیت کے مطابق محکمہ سیاحت و کھیل گلگت بلتستان میں موزوں ملازمت دینے کی بھی منظوری دی۔

کابینہ نے محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول اعزاز کے لئے نامزد کردیا جب کہ محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30 لاکھ روپے امدادی پیکچ کی بھی منظوری دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں