الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جاکر انتخاب ملتوی کرائے پیپلزپارٹی

متحدہ قومی موومنٹ کاانتخابی حلقہ بندیوں پراعتراض سیاسی ہے،سینیٹرسعیدغنی

متحدہ قومی موومنٹ کاانتخابی حلقہ بندیوں پراعتراض سیاسی ہے،سینیٹرسعیدغنی۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے کی گئی حلقہ بندیاں منصفانہ اور سائنسی بنیادوں پر آبادی اور رقبہ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد ایم کیو ایم کے احتجاجی مظاہروں سے متاثر ہوکر فیصلہ دیا ہے، ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پرنہیں ڈسٹرکٹ کونسل ختم کرکے دیہی علاقوں کو شہروں میں شامل کرنے پر ان کو اعتراض ہوا، الیکشن کمیشن قوم کو گمراہ کرنے کے بجائے سپریم کورٹ جاکر انتخابات ملتوی کرائے۔




ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی،سینیٹر عاجز دھامراہ،پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم،سعدیہ جاوید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سینیٹرسعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا انتخابی حلقہ بندیوں پراعتراض سیاسی ہے، 2001 میں جو حلقہ بندیاں کی گئیں وہ صرف من پسند افراد کو جتوانے کے لیے کی گئیں۔
Load Next Story