گیس کے بحران کے باعث لکڑی کی فروخت میں اضافہ

بیشتر ہوٹل مالکان تندوروں کو اب گیس کے بجائے لکڑی پر منتقل کررہے ہیں


Staff Reporter January 06, 2014
بیشتر ہوٹل مالکان تندوروں کو اب گیس کے بجائے لکڑی پر منتقل کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

سردیوں میں گیس کے بحران کے باعث لکڑی کے ٹکڑوں اور برادے کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سروے کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں کے علاوہ جن علاقوں میں گیس کا بحران ہے وہاں یہ لکڑی گھروں میں کھانا پکانے کے علاوہ تندور پر روٹی پکانے والوں کیلیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے، اس کاروبار سے منسلک فیض محمد کا کہنا ہے کہ گیس کے بحران کی وجہ سے مضافاتی علاقوں میں رہائش پذیر افراد اور خصوصاً وہ علاقے جہاں گیس نہیں ہے ان علاقوں میں واقع گھروں میں لکڑی کی آگ پر کھانا پکانے اور پانی گرم کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 photo 6_zps52539a89.jpg

گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے بیشتر ہوٹل مالکان اپنے ہوٹلوں میں لگائے گئے تندوروں کو اب لکڑی کے تندوروں پر منتقل کررہے ہیں، کاروبار میں80 فیصد لکڑی تندور مالکان اور 20 فیصد لکڑی گھریلو صارفین خریدتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں