پڑوسی ملک کارکنان کے قتل میں ملوث ہے اورنگزیب فاروقی

قاتلوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی،فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے میڈیا کردار ادا کرے


Staff Reporter January 06, 2014
قاتلوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی،فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے میڈیا کردار ادا کرے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہل سنت و الجماعت پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ اہل سنت عوام کو جس طرح قتل کیا جا رہا ہے اس کے پیچھے پڑوسی ملک کے مضبوط گروہ کا ہونا بالکل نمایاں ہے۔

ملک بھر میں اہلسنت علما و کارکنان کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے، سفاک اوردرندہ صفت قاتل دینی مدارس کے نہتے اور بے گناہ طلبا کو بھی نشانہ بنارہے ہیں، علما انبیا کے وارث ہیں، ماہ ربیع الاول میں اہل سنت کا قتل کرکے ماہ مبار ک کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مظاہرے کے شرکا سے ڈاکٹرفیاض اور مولانا تاج محمد حنفی نے بھی خطاب کیا۔

 photo 8_zpse908b377.jpg

انھوں نے کہا کہ بدترین قتل عام کے باوجود حکومت قاتلوں تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جو حکومتی چہرے پر بد نما داغ ہے، قاتلوں کے خلاف حکومت کا اب تک کسی قسم کا ایکشن نہ لینا بہت سے شکوک وشبہات کو جنم دیتا ہے، انھوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے میڈیا اہم کردار ادا کرے، حکومت اور عدلیہ جو نہ کرسکی وہ کام میڈیا کرے، انھوں نے کہا کہ معروف اینکر پرسن جج کا کردار ادا کریں، سنی شیعہ کے معروف عالم دین بلائے جائیں، انھوں نے کہا کہ میں دعویٰ کرتا ہوں ملک میں جاری دہشت گردی میں تیسرا ہاتھ ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں