سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے شبلی فراز

حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑے ہیں، شبلی فراز


ویب ڈیسک February 24, 2021
اپوزیشن کا دوغلاپن "ہاتھی کے دانت کھانےکے اور دکھانے کے اور" کے مترادف ہے، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

KHOMEIN: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ایک جانب دھاندلی کا ووایلا مچارہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلاپن "ہاتھی کے دانت کھانےکے اور دکھانے کے اور" کے مترادف ہے۔ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

گزشتہ روز شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی 20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اورشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی انکی جدوجہدکا مظہر ہے۔انکی فراخ دلی پراْنگلیاں اْٹھانےوالے درحقیقت انتخابی عمل میں شفافیت اوراوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ان کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں