سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے فردوس عاشق اعوان

نبی اکرم حضرت محمدﷺ اور ختم نبوت پر کامل یقین میرے ایمان کا حصہ ہے، ‏معاون خصوصی


ویب ڈیسک February 24, 2021
اللہ میرے خلاف گھٹیا مہم چلانے والوں کو ہدایت دے، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف جھوٹی، من گھڑت اور سیاسی عناد پر مبنی پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم حضرت محمدﷺ اور ختم نبوت پر کامل یقین میرے ایمان کا حصہ ہے۔ سوشل میڈیا پر میرے خلاف جھوٹی، من گھڑت اور سیاسی عناد پر مبنی پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف چلنے والی اس پروپیگنڈا مہم سے متعلق متعلقہ ادارے سائبر کرائم ونگ کو شکایت بھی درج کروائی جاچکی ہے۔ اللہ ایسی گھٹیا مہم چلانے والوں کو ہدایت دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے فردوس عاشق اعوان کا ایک بیان گردش کررہا ہے جو جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں