پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران نوجوان جاں بحق

نوجوان کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان تھی، پولیس


ویب ڈیسک February 24, 2021
حالت بگڑنے پراسے طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا

JOHI: پولیس بھرتی کا خواہشمند نوجوان دوڑکے دوران زندگی کی بازی ہارگیا۔

زرعی یونیورسٹی پشاورمیں کے پی پولیس میں بھرتی کے لئے امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ جاری تھا۔ اس دوران وقاص نامی نوجوان نے دوڑ کے مقابلے میں حصہ لیا۔

مقابلے کے دوران وقاص گرپڑا، حالت بگڑنے پراسے طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا اورزندگی کی بازی ہارگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی عمر20 سے 25 سال کے درمیان تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں