چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
ملزم مقدمے کے اس مرحلے پر کسی رعایت کا حقدار نہیں ہے، عدالتی فیصلہ
مقامی عدالت نے 13 سالہ بچی کو بلیک میل اور چائلڈ پورنو گرافی کرنے سے متعلق ملزم عبد القدیم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے 13 سالہ بچی کو بلیک میل اور چائلڈ پورنو گرافی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے ملزم عبد القدیم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف سنگین الزامات اور ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزم مقدمے کے اس مرحلے پر کسی رعایت کا حقدار نہیں ہے۔
ایف آئی اے سائبیر کرائم کے مطابق ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، ملزم کورونا وائرس کی وجہ سے بچی کو آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھاتا تھا، اور ملزم نے بچی کی نازیبہ تصاویر اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم طلب کی۔