سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی ہے، چیرمین پی پی پی


ویب ڈیسک February 24, 2021
پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی ہے، چیرمین پی پی پی فوٹو : فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو سکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی ہے، کوئی بھی الیکشن ہو حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، پی ڈی ایم نے حکومت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، حکومت برے طریقے سے ہاری ہے۔

بلاول نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا مل کر مقابلہ کریں گے، اسی لیے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار بنایا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم کم ووٹ کے ساتھ میدان میں آ رہے ہیں، لیکن ہم کم تعداد سے ہی حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد کے سفر کے لے کر آگے جا رہے ہیں، سب کو کہہ رہے ہیں کہ اس گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو، مارچ کے آخر میں مارچ بھی ہو گا، ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو سکتی ہے، امید ہے قوم کو سینیٹ الیکشن میں اچھا رزلٹ دیں گے، سینیٹ الیکشن کے بعد بھی پی ڈی ایم کے ساتھ رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |