سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری

کم ووٹوں کے باوجود سینیٹر منتخب ہونیوالے سینیٹرز کو بھی بلانے کا فیصلہ


ویب ڈیسک February 24, 2021
روبینہ خالد، پہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان بھی وضاحت دیں،کمیٹی کا فیصلہ۔ فوٹو:فائل

KARACHI: سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان شیریں مزاری، فواد چوہدری اور شہزاد اکبر نے شرکت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وڈیواسکینڈل پر مستعفی وزیرقانون سلطان خان کابینہ سے فارغ

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنے والے ارکاناسمبلی کو نوٹسز جاری کردیئے، نوٹس میں کمیٹی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے ممبران 7 دن میں پیش ہو کر مؤقف پیش کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم نے سینیٹ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود سینیٹر منتخب ہونے والے سینیٹرز روبینہ خالد، پہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی کا مؤقف ہے کہ پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟ سینیٹرز وضاحت کریں کہ وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں ہوئے، یا انہیں کسی نے مالی معاونت تو نہیں دی۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |