بھارت میں قومی ہیرو کی تذلیل اسٹیڈیم کا نام سردار پٹیل سے ہٹاکر مودی رکھ دیا
بھارت کے قومی ہیرو ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر اسٹیڈیم کا افتتاح گزشتہ برس ہی کیا گیا تھا
بھارت میں قومی ہیرو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر تعمیر کیے گئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے اب ''نریندر مودی اسٹیڈیم '' رکھ دیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا نام قومی ہیرو ''سردار ولبھ بھائی پٹیل'' کے نام پر رکھا گیا تھا اور اس کا افتتاح گزشتہ برس سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورے کے موقع پر کیا گیا تھا۔
گجرات کی بی جے پی حکومت نے اب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ''نریندر مودی اسٹیڈیم'' رکھ دیا ہے، یہ نام اس وقت رکھا گیا جب بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹیسٹ جاری تھا اور وزیراعظم مودی اچانک اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے۔
بھارتی صدر رام ناتھ کوند نے اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں وزیراعطم مودی ہی نے کیا تھا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پہلی بار کسی قومی رہنما کی تذلیل نہیں کی گئی ہے اس سے قبل بھی گاندھی اور جواہر لال نہرو جیسے قومی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔