ایٹمی بجلی گھر کینوپ 10سال قبل طبعی عمر پوری کر چکا

1972میں کینیڈا کی مدد سے کراچی میں لگایا گیا، پیداوار 137میگاواٹ سے 80 میگاواٹ رہ گئی


INP January 06, 2014
1972میں کینیڈا کی مدد سے کراچی میں لگایا گیا، پیداوار 137میگاواٹ سے 80 میگاواٹ رہ گئی. فوٹو: فائل

LONDON: کراچی میں قائم ہونے والا پاکستان کا پہلا ایٹمی بجلی گھر (کینوپ) 10 سال قبل اپنی طبعی عمر پوری کر چکا۔ 137میگا واٹ کا ایٹمی بجلی گھر 1972 میں کینیڈا کی مدد سے لگایا گیا تھا اس کی میعاد30سال تھی مگر زائدالمیعاد ہونے کی وجہ سے پیداواری استعداد کم ہو کر 80 میگاواٹ رہ گئی ہے۔

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر انصر پرویز نے کہا ہے کہ کینوپ کو کسی طرح کے حادثے کا کوئی خطرہ نہیں۔ آئی اے ای اے کے معیار کے مطابق پلانٹ کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔1972 میں کراچی میں پیداوار کا آغاز کرنے والا پاکستان کا پہلا ایٹمی بجلی گھر (کینوپ ) 2002 میں اپنی طبعی میعاد پوری کر چکا ہے تاہم عالمی ادارے کی معیار کے مطابق مناسب دیکھ بھال کی وجہ سے ابھی تک انتہائی بہتر حالت میں ہے۔

 photo 11_zps560c3869.jpg

مذکورہ ایٹمی بجلی گھر کینیڈا کی مدد سے کراچی لگایا گیا تھا جبکہ اس نے1972 میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کیا تھا اور شروع میں اس کی پیداواری صلاحیت 137میگاواٹ تھی تاہم پیرانہ سالی کی وجہ سے کینوپ کی پیداواری استعداد اب 80 میگاواٹ رہ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں