مشہور فنکاروں کے گمنام بھائی

نامور فنکاروں کے بھائیوں نے شوبز کے بجائے دیگر شعبوں میں کام کرنے کو ترجیح دی


ویب ڈیسک February 26, 2021
نامور فنکاروں کے بھائیوں نے شوبز کے بجائے دیگر شعبوں میں کام کرنے کو ترجیح دی

پاکستان میں بہت سے نامور فنکاروں کے ایسے بھائی بھی ہیں جن کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔

شوبز سے وابستہ کسی بھی شعبے میں پاکستانیوں کا کوئی ثانی نہیں، یہاں ہر ایک شعبے میں کئی کامیاب نامور فنکاروں کے نام سامنے آجاتے ہیں۔ جو کہ آج بھی اپنے کام کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں جب کہ کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جن کے بھائیوں نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خاص مقام بنایا، تاہم شوبز انڈسٹری کے کچھ چمکتے ستارے ایسے بھی ہیں جن کے بھائیوں کے بارے میں شائد ہی کسی نے سنا ہوگا۔

فیروز خان



اداکاری میں خاص پہچان رکھنے والے فیروز خان کی فیملی میں دیگر لوگ بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔ جن میں اُن کی بڑی بہن حمیمہ اور دعا ملک شامل ہیں، جن کی تصاویر بھی اکثر و بیشر ایک ساتھ دیکھنے کو مل بھی جاتی ہیں لیکن اس بات سے لوگ ناواقف ہیں کہ اُن کے ایک بڑے بھائی بھی ہیں جن کا نام 'اعلے ملک'' ہے۔ جوکہ دبئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہتے ہیں۔

عمران اشرف



عمران اشرف ڈرامہ نگری کے وہ ابھرتے ہوئے ستارے ہیں جوکہ آج کل منفرد اداکاری کی وجہ سے ڈراموں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اس نامور اداکار کا ایک بھائی بھی ہے جن کا نام عباس اشرف ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ عباس بھی اب تک 'استانی جی'، 'پری ہوں میں' اور 'ثبات' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

دانش تیمور



مقبول ترین ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' سے شہرت پانے والی عائزہ خان اور اُن کے شوہرو اداکار دانش تیمور ماڈلنگ اور برینڈ شوٹ کی وجہ سے انسٹاگرام پر چھائے رہتے ہیں۔ دانش کے ایک بھائی بھی ہیں جوکہ پیشے کے اعتبار سے ماڈل بھی رہ چکے ہیں۔

علی ظفر



بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر کے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی چرچے ہیں۔ وہ اب تک کئی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔ اُن ہی کی پیروی کرتے ہوئے علی کے چھوٹے بھائی دانیال بھی گلوکاری کے ساتھ اب اداکاری میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ علی ظفر کے ایک اور بھائی بھی ہیں جن سے متعلق شائد ہی کسی کو پتا ہو۔ اُن کا نام زین ظفر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں