پاکستان میں سفارتی دورے امریکا طالبان معاہدہ بحال رکھنے کی کاوش
امن عمل سے متعلق گروپ کا پہلا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا۔
امریکا طالبان معاہدہ بحال رکھنے کی کاوشوں کے سلسلہ میں پاکستان کیلیے پاکستان میں سفارتی دورے جاری ہیں۔
افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمر داودزی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب محمد صادق کے ساتھ افغان عمل سے متعلق بات چیت کی، عمر داودزی پاکستان کے 3 روزہ دورے پر بدھ کو پاکستان پہنچے۔
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کابل کے دوران امن عمل اور سکیورٹی شعبہ میں تعاون کیلئے دو گروپس بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا، امن عمل سے متعلق گروپ کا پہلا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا۔
عمر داودزی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی ملاقاتیں کرینگے،افغان نمائندے کا دورہ پاکستان عین اس وقت ہو رہا ہے جب دوحہ میں افغان حکام کے ایک ماہ کے تعطل کے بعد طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں،عمر داودزی کے دورے کا بنیادی مقصد امن عمل کو سبوثاژ ہونے سے بچانا ہے۔