خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل

ووٹ کوخفیہ رکھنے کے لیے ووٹرزکے لیے ہدایات جاری کردی گئیں


احتشام بشیر/ February 25, 2021
بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد کسی سے ملاقات نہیں کی جائے گی فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ الیکشن ذرائع کے مطابق ووٹرز کو چار بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے، جنرل نشستوں کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لیے سبزاوراقلیت کے لیے زرد بیلٹ پیپر ہوں گے۔

امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ ترتیب سے درج ہوں گے، ووٹرزبیلٹ پیپرز حاصل کرنے کے بعد پردہ دار جگہ ووٹ کے لیے بال پین کا استعمال کریں گے راستے میں ووٹر کسی دوسرے ووٹر یا کسی دوسرے شخص سے نہیں ملیں گے۔ ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پرپابندی ہوگی اگرووٹرغلطی سے موبائل اندرلے آئے تو پولنگ آفیسر کے پاس جمع کرانا ہوگا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق سینٹ الیکشن کے لیے انتظامات مکمل ہے اورہدایات جاری کردی گئی ہیں آئین اور قانون کے مطابق سینٹ انتخابات کرائے جائیں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز سے بھی مشاورت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |