گیلانی اور پرویز اشرف دور کی 500 ترقیاتی اسکیمیں منسوخ کرنیکا فیصلہ
منصوبوں پر ابھی کام شروع نہیں ہوا، پیپلز ورکس پروگرام میں بڑی بدعنوانی ہوئی: احسن اقبال
وفاقی حکومت نے سابق وزرائے اعظم یوسف گیلانی اور پرویز اشرف کے جاری کردہ 500 ڈائریکٹوز (حکمنامے) منسوخ کرنیکی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
یہ احکام پیپلز ورکس پروگرام ون اور ٹو کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان ترقیاتی منصوبوں کیلئے کل 1400ڈائریکٹوز جاری کئے گئے تھے جن میں سے 506 ختم کئے جا رہے ہیں کیونکہ ابھی ان منصوبوں پر کام شروع ہونا ہے۔
حکومت نے 6 رکنی اعلٰی سطح کی کمیٹی بنا دی ہے جو باقی 900 ڈائریکٹوز جائزہ لے گی جن پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ ایکسپریس ٹریبون سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیپلز ورکس پروگرام کے تمام منصوبوں کیلیے فنڈز منجمد کر دیے ہیں، محکمانہ آڈٹ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی نشاندہی ہوئی ہے۔